آج بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم، جمعرات سے پنجاب اور گلگت سمیت بعض علاقوں میں بارش کا امکا ن ہے : محکمہ موسمیات

01 June 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔میرپورخاص،سکھر، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، مکران ڈویژن اور جنوبی پنجاب(ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ ملتان، بہاولپور، کوئٹہ، میرپور خاص اور حیدر آباد ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات مزمل حسین کا کہنا تھا کہ جمعرات (شام/رات) اور جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پرتیز ہواوٰں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: میانوالی 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت :شہید بینظیر آباد48، دادو 46،سبی، نوکنڈی، دالبندین45، رحیم یار خان، تربت، سکھر، جیکب آباد، روہڑی44، لاڑکانہ 43 جبکہ لاہور میں کم سے کم 22، اسلام آباد 20، کراچی 28، پشاور 24، کوئٹة 15، گلگت11، چترال16اور ہنزہ میں 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz