سعودی عرب میں حملوں کا خطرہ ، امریکہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا

12 April 2016

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے صدر اوباماکے خلیجی ممالک کے دورے سے قبل سعودی عرب کا دورہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنیوالے شہریوں کو خبردار کیاہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور دعویٰ کیاہے کہ القاعدہ اور داعش مملکت میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس سے سعودی عرب میں موجود مسلمانوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی ۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھاکہ سعودی عرب کیلئے سفر کرنیوالے امریکی شہری سفر کے دوران خطرات کو مدنظر رکھیں ۔بھارتی اخبار ٹائمزآف نے شیڈول کے حوالے سے لکھاکہ 21اپریل کو سعودی عرب میں ہونیوالے خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں اوباماشرکت کریں گے اور کہاگیاہے کہ امریکی اور مغربی شہریوں کیلئے خطرے کی مسلسل اطلاعات ہیں ۔
اخبار کے مطابق یمن اور عراق کی صورتحال کو بھی سفری تنبیہ جانے کی ایک وجہ قراردیاگیاہے اور کہاگیاکہ القاعدہ اور داعش دونوں ہی سعودی عرب میں بڑے گھروں ، ہوٹلز، ریسٹورنٹس ، شاپنگ ایریاز اور انٹرنیشنل سکولوں سمیت دیگر علاقوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ امریکی حکام اور ان کے خاندانوں کو بھی یمن کی سرحد سے 80کلومیٹر دوررہنے اور جزان و نجران شہروں میں بغیر اجازت نہ جانے کی ہدایت کی گئی ۔
اخبار کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب کی مساجد میں بھی کئی دہشتگردانہ حملے ہوچکے ہیں ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz