فیس بک نے ایک مرتبہ پھر انقلاب برپا کردیا،ایسی چیز متعارف کروانے کا اعلان جو دنیامیں انٹرنیٹ کا پورا ڈھانچہ ہی بدل ڈالے گی

11 April 2016

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کی دنیا میں فیس بک کے انقلابی اقدامات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں مگر اب کمپنی نے ایک ایسی چیز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے جو انٹرنیٹ کا پورا ڈھانچہ ہی تبدیل کرکے رکھ دے گی۔ برطانوی اخبار ”دی انڈیپنڈنٹ“ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک اپنی ایپلی میسینجرایپلی کیشن میں انتہائی جدید فیچرز متعارف کروانے جا رہا ہے جن میں ایک ”بوٹ سٹور“ (Bot Store) بھی شامل ہے۔ فیس بک پر متعددکمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کرتی ہیں اور صارفین کو ان اشتہارات پر کلک کرکے ان کی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر جانا پڑتا ہے۔ بوٹ سٹور آنے کے بعد اشتہار پر کلک کرنے کر فیس بک کی ایپلی کیشن میں ہی نئی بار کھل جائے گی اور صارف کو وہیں ساری معلومات دستیاب ہو جائیں گی۔ یہی نہیں بلکہ یہیں سے صارفین وہ چیز خریدنے کے لیے آرڈر بھی بک کروا سکیں گے۔
بوٹ سٹور میں صارفین کی رہنمائی کے لیے روبوٹس(Robots) کسٹمر آفیسرز کی خدمات بھی مہیا کی جائیں گی جو ازخودصارفین کو ان کے سوالات کے جوابات دیں گے اور مصنوعات کے متعلق مطلوبہ معلومات بہم پہنچائیں گے۔یعنی صارفین روبوٹس سے بات کرکے اشیاء خرید بھی سکیں گے اور اگر انہیں وہ چیز پسند نہیں آتی تو واپس بھی کر سکیں گے۔یہ روبوٹس صرف گاہکوں سے بات چیت اور ان کے سوالوں کے جوابات ہی نہیں دیں گے بلکہ مختلف کمپنیوں سے رابطے میں بھی ہوں گے اور ان کی نئی مصنوعات آنے مارکیٹ میں آنے پر پش نوٹیفکیشن(Push Notifications)کی صورت میں فیس بک صارفین کو ان کے متعلق آگاہ بھی کریں گے۔رپورٹ کے مطابق کمپنیاں چونکہ یہ روبوٹ خود تیار نہیں کر سکیں گی لہٰذا فیس بک نے انہیں یہ روبوٹ کرائے پر دینے کا انتظام بھی کر رکھا ہے۔ کمپنیاں ان روبوٹس کو اپنی کسٹمرسروسز کے لیے بھی استعمال کر سکیں گی۔برطانوی اخبار کے مطابق فیس بک نئے فیچرز میں فیس بک خفیہ چیٹنگ کا ایک فیچر بھی متعارف کروانے جا رہی ہے۔یہ تمام فیچرز فیس بک کی آئندہ ہونے والی ایف 8ڈویلپر کانفرنس میں متعارف کروائے جائیں گے۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz