چین میں کرین گرنے سے 18 افراد ہلاک

14 April 2016

چین کےگوانگڈنگ صوبے میں تیز ہوائوں کی وجہ سے ایک کرین کے گرنے سے کم از کم 18 لوگ ہلاک ہو گئے۔

ڈانگ گوان شہر کے ایک سرکاری اہلکار نے شن ہوا خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کرین کنٹینرز سے تیار کردہ ایک دو منزلہ عمارت پر گری۔ لو بن نے کہا کہ بدھ کی صبح کو جب یہ حادثہ پیش آیا تو عمارت کے اندر 139 تعمیراتی کام کرنے والے موجود تھے ۔

ان میں سے اکثر صحیح سلامت نکل آئے لیکن جمعرات تک 18 ملازم ہسپتال میں تھے۔

100 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی تیز ہوائوں کی وجہ سے یہ کرین عمارت پر گری .
حادثے کی تحقیقات کے لیے سرکاری تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی ہے .
اب بھی چار زخمی ملازمین کی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے .

Source . BBC Urdu

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz