سری لنکا ، مٹی کے تودے گرنے سے 200 خاندان ملبے تلے دب گئے، 13 لاشیں اور 150 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

18 May 2016

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا میں گذشتہ تین دن سے جاری بارشوں، مٹی کے تودے گرنے کے واقعات اور سیلاب کے نتیجے میں دو سو سے زیادہ خاندان مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں جن میں سے 13 افراد کی لاشیں اور 150 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ضلع کیگال کے تین دیہاتوں میں دو سو سے زیادہ خاندانوں کے مٹی کے تودے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن میں سے اب تک 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 150 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم 60 سے زائد مکانات مٹی کے تودوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کا تعلق وٹللا، ڈیہویٹا، بیڈیگاما، ویلیگاما اور گالنیوا اضلاع سے تھا جبکہ زیادہ تر ہلاکتیں بجلی کا کرنٹ لگنے اور مٹی کو تودے گرنے سے ہوئیں۔
سرکاری اعداد د شمار کے مطابق سری لنکا میں گذشتہ تین دن سے جاری بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے اب تک تقربیاً 3,50,000 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ کیگال میں سری پورا، پالے باگے، ایلاجی پٹیا میں پیش آئے جبکہ بارشوں سے 19 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz