پانچ ماہ میں46لاکھ افرادنے عمرہ ادا، بیشتر مصری اور پاکستانی تھے:سعودی حج کمیشن

26 April 2016

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے عمرہ سیزن کے دوران د±نیا بھرمیں عازمین عمرہ کے لیے پانچ ماہ میں چھیالیس لاکھ سے زائد عمرہ ویزے جاری کیے گئے ہیں۔سعودی عرب کے قومی حج کمیشن کے وائس چیئرمین انجینئر عبداللہ القاضی نے اخبار ”الا قتصادیہ“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سال رواں کے عمرہ سیزن کے پہلے پانچ ماہ کے دوران اب تک 46 لاکھ 50 ہزار عمرہ ویزے جاری کیے گئے۔ جب کہ عمرہ کرنے والے غیر ملکی مسلمانوں کی تعداد 41 لاکھ رہی۔

انہوں نے بتایا کہ عمرہ سیزن کے حالیہ دو مہینوں میں بعض ممالک کے عازمین عمرہ کی تعداد میں کمی اور بعض کے عازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے دو برسوں کی نسبت اس سال کے اب تک کے عمرہ سیزن میں عمرہ کے لیے آنے والے غیرملکیوں کی تعداد میں دو فی صد کی معمولی کمی دیکھی گئی۔

رواں سال کے صفر المظفر اور ربیع الاول کے مہینوں میں بھی عازمین عمرہ کی تعداد میں 12 فی صد کا فرق ریکارڈ کیا گیا۔ عمرہ کے لیے آنے والے غیرملکی شہریوں میں مصر کے عازمین سب سے زیادہ ہیں۔ دوسرے نمبر پرپاکستان اور تیسرے پرانڈونیشیا کے عازمین عمرہ نے حرمین شریفین کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

العریبیہ کے مطابق عبداللہ القاضی نے کہا آنے والے مہینوں میں عازمین عمرہ کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کی توقع ہے۔ بالخصوص ماہ صیام میں بیرون اور اندرون ملک سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین حرمین شریفین کی زیارت کوآئیں گے۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz