’اگلے ماہ 15سے 29 نومبر تک دنیا میں مکمل اندھیرا رہے گا کیونکہ۔۔۔‘ ایسا دعویٰ منظر عام پر آگیا کہ دنیا میں کھلبلی مچ گئی

25 October 2016

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے ایک خبر لیک کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ ماہ 15سے 29نومبر تک دوہفتوں کے لیے دنیا مکمل اندھیرے میں رہے گی۔ ان افواہوں کی وجہ سے دنیا میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ نے ناسا کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”آئندہ ماہ دو سیاروں زہرہ اور مشتری کے درمیان ایک بہت بڑے فلکیاتی حادثے کے باعث دنیا دو ہفتے کے لیے اندھیرے میں ڈوب جائے گی۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران زہرہ اور مشتری بالکل سیدھ میں آ جائیں گے۔ ان میں صرف ایک ڈگری کا فرق ہو گا۔ جس کی وجہ سے سورج دو ہفتوں کے لیے غائب ہو جائے گا۔“

دوسری طرف ناسا نے ایسی کسی بھی دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کروڑوں سالوں میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ پوری دنیا اتنے طویل وقت کے لیے اندھیرے میں ڈوب گئی ہو اور آئندہ بھی ایسا ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz