امریکہ کے جنگلات میں خوفناک آگ،سیکڑوں عمارتیں تباہ

24 August 2016

مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کے جنگلات میں لگی تاریخ کی بیسوں خوفناک آگ نے سینکڑوں عمارتیں تباہ کردیں ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے جنگلات میں لگی آگ 6 مقامات پر پھیل گئی ہے جس کے باعث عمارتوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔حکام کے مطابق دس ہزار فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ آگ نے 105 گھروں سمیت 321 عمارتوں کو مکمل تباہ کردیا ہے۔واشنگٹن کے گورنر نے بیس کاونٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردیے اور 82 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔کیلی فورنیا کی تاریخ میں یہ بیسویں تباہ کن آگ ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz