دوپہر کو سونا صحت کے لیے فائدہ مند

12 May 2016

کیا آپ دوپہر کو سونے کے عادی ہیں ؟ اگر نہیں تو آپ متعدد طبی فوائد سے خود کو محروم کررہے ہیں۔

یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دوپہر کو 15 سے 30 منٹ کی نیند ذہنی ہوشیاری، یاداشت، دماغی افعال کو بڑھانے جبکہ مزاج کو خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دوپہر کی یہ مختصر نیند دماغی افعال پر زبردست مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق قیلولہ لوگوں کے ذہن کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے کیونکہ یہ اس کی صفائی کا کام کرتا ہے۔

محققین کے مطابق اگر لوگ قیلولے کو عادت بنالیں تو وہ معلومات کو زیادہ تیزی اور موثر طریقے سے ذخیرہ، برقرار اور یاد کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

تاہم سب سے ضروری امر یہ ہے کہ دوپہر کی نیند مختصر یعنی آدھے گھنٹے سے زیادہ نہ ہو کیونکہ وہ ذہن کے لیے فائدے کی بجائے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

محققین نے مزید بتایا کہ یہ جسمانی صحت کے لیے بھی فائدہ مند عادت ہے کیونکہ بلڈ پریشر کو کم کرنے سمیت مستقبل میں ہارٹ اٹیک کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے۔

یہ تحقیق یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی گئی۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz