بھارت سے دبئی پہنچنے والے عرب ایئرلائن کے طیارے کیساتھ افسوسناک حادثہ

3 August 2016

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے دبئی پہنچنے والے ایمریٹس ایئرلائن کے طیارے میں دبئی ایئرپورٹ کے لینڈکرتے ہی آگ بھڑک اٹھی جس کے بعدایئرپورٹ کو بند کردیاگیا جبکہ سیاہ دھویں کے بادل دور دورتک اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں ۔
ایمریٹس ایئرلائن نے بھی اس آتشزدگی کی تصدیق کردی اور بتایاکہ مقامی وقت کے مطابق پونے ایک بجے افسوسناک واقعہ پیش آیاجس کے بعدآنیوالی پروازوں کا رخ موڑدیاگیا۔

بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں ، طیارے نے لینڈنگ گیئر میں خرابی کی وجہ سے دبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ۔ دبئی میڈیا آفس نے بتایاکہ تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت نکال لیاگیا اور کوئی زخمی نہیں ، کریشن لینڈنگ کے نتیجے میں پروازای کے 521کے بوئنگ 777طیارے میں آگ بھڑکی۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz