سعودی عرب نے عازمین حج کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا

1 August 2016

مکہ المکرمہ(صباح نیوز) سعودی حکام نے رواں برس حج کی سعادت کے لئے آنے والوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں عزام کرام کو نشہ آور ادویات اور کھانے پینے کی اشیا ساتھ لانے سے منع کیا گیا ہے۔سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر بنتین کی جانب سے عزام کرام کے لئے جاری کردی ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ حج کی سعادت کے لئے آنے والے افراد اپنے ہمراہ کوئی نشہ آور ادویات اور منشیات ساتھ نہ لائیں، کسی اجنبی شخص سے کوئی سامان نہ لیں اور نہ ہی کھانے پینے کی اشیا، تیل، شیمپواورادویات ساتھ لائیں۔ڈاکٹر بنتین کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی اپنے ساتھ ادویات لائے تو انھیں حاجی کیمپ سے پلاسٹک بیگ میں سیل کروا کر مہرلگوائیں، ادویات استعمال کرنے والے عازمین مستند ڈاکٹر کے نسخے ساتھ لائیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz