دفتر میں بیٹھے بٹھائے وزن کم کرنے کے آسان طریقے‎

30 September 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )موٹاپے کی وجہ سے ناصرف خواتین بلکہ مرد بھی بے حد پریشان دکھائی دیتے ہیں اور جب اس کی وجہ پوچھی جاتی ہے تو بیشتر لوگ زیادہ دیر بیٹھے رہنے کو موٹاپے کی اصل وجہ قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ امر ان کے وزن میں زیادتی ، پیٹ کے گرد چربی جمع ہونے اور ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

بولڈ سکائی کے مطابق اگرچہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کا گمان ہے کہ وزن کم کرنے یا اس کو برقرار رکھنے کیلئے مخصوص ورزشوں کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس کے برعکس یہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ دفتر میں بیٹھے رہنے کے دوران بھی آپ 6آسان اور سادہ سے طریقے اختیار کر کے اپنے موٹاپے اور بڑھتے ہوئے وزن کو کم کر سکتے ہیں ۔

سبز چائے

سبز چائے کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موٹاپا کم کرنے کے حوالے سے خاص اہمیت دی جاتی ہے ۔
اگر آپ کو کام کے دوران بھوک یا جسم میں پانی کی کمی محسوس ہو رہی ہے تو کافی یا چائے سے گریز کیجیے اور ان کے بدلے سبز چائے استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے نہ صرف آپکی پیاس دور ہوجائے گی بلکہ سبز چائے اضافی وزن کو کم کرنے میں مدد دے گی کیونکہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور کیمیائی مرکب جسم میں جمع ہوجانے والی اضافی چکنائی کو گھلا دیتا ہے۔

بھنے ہوئے آلو

آلوکا نام آتے ہی ہمارے ذہن میں موٹاپے کا خیال آتاہے کیونکہ آلو ایسی سبزی ہے جسے وزن زیادہ کرنے کا موجب سمجھا جاتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ بھنا ہوا آلو وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ وہ اس طرح کہ اس کو کھانے کے بعد انسان کے اندر دیر سیر رہنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق  کیا ہوا ہوئے آلو میں روایتی تلے ہوئے آلو کے مقابلے میں کم کیلوریز اور چکنائی پائی جاتی ہے۔

زیادہ مسکرانا

ماہرین کا یقین ہے کہ ہنسنے اور خوش ہونے کا عمل انسان کے وزن کو تھوڑا کم کرنے میں مدد گار ہے ۔ تقریبا 15 سے 20 منٹوں تک ہنسنے سے جسم میں 40 کیلوریز تک جل سکتی ہیں۔ یہ بات بھی ثابت ہے کہ اس عمل سے جسم میں اضافی چربیوں کو کم کرنے اور میٹابولزم کے عمل کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

چلنا اور ہلکی پھلکی حرکت

دفتر کے احاطے میں ہی تھوڑے فاصلے تک چلنا یا کام کے دوران کبھی کبھی کرسی سے کھڑے ہو کر پھر بیٹھنایہ بھی جسم میں چربی کو جمع ہونے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ اس سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ہلکی پھلکی ورزش کرنا

دفتر میں بیٹھنے کے دوران ہلکی پھلکی ورزش کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے وہ ا س لئے کہ اس سے نہ صرف اضافی وزن سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس سے جسم میں لچک بھی برقرار رہتی ہے۔

کھانے میں دانش مندی

کام کے اوقات میں کھانے پینے میں دانش مندی اختیار کرنا وزن کم کرنے میں مو¿ثر ثابت ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ہلکی پھلکی اشیاءکھانی چاہئیں۔ اس حوالے سے ”پاپ کارن“ ایک مثالی کھانا سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس کے ذریعے طویل دورانیے تک سیر رہنے کا احساس باقی رکھا جاسکتا ہے اور یہ وزن کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz