خواتین کی کمر میں زیادہ درد کیوں رہتی ہے؟ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ آپ بھی خواتین کو یہ کام کرنے سے روکیں گے

29 September 2016

لندن(نیوزڈیسک) خواتین کو نازک اندام ایسے ہی نہیں کہاجاتا کیونکہ حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عورتوں میں کمر درد مردوں کی نسبت چار سال جلد پید اہوجاتی ہے۔ڈیلی میل نے برطانیہ میں کئے جانے 2000افراد کے سروے کے حوالے سے لکھا ہے کہ خواتین میں کمر کی درد کی اوسط عمر28سال ہے جبکہ مردوں کو یہ درد 32سال یا اس کے بعد شروع ہوتی ہے۔اخبار کا یہ کہنا ہے کہ خواتین میں اس درد کی بڑی وجہ گھر میں کئے جانے والے کام کاج ہے جبکہ مردوں میں یہ درد سپورٹس یا ورزش کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ 36فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ گھر کے کام کاج کے باعث ان کی کمر میں جلد درد شروع ہوگئی۔

برطانوی چیروپراٹک ایسوسی ایشن کی جانب سے کئے جانے والے سرے میں بتایا گیا ہے کہ خواتین میں اونچی ایڑھی کی جوتی کے باعث بھی کمر میں درد کا رجحان بڑھا ہے۔اس ایسوسی ایشن کی کارکن ریشی لوئٹے کا کہنا ہے کہ خواتین کے بھاری بھرکم ہینڈ بیگ بھی درد کی ایک وجہ ہیں اور ایک ہاتھ میں پکڑنے سے یہ درد بڑھ سکتا ہے جبکہ مردوں میں سپورٹس کی کِٹ پکڑنے اور کھیل کود بھی درد کا باعث ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کمر کے درد سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کمر کے بل جھکنے سے پرہیز کریں اور اگر کوئی چیز اٹھانی ہوتو کمر میں خم ڈالنے کی بجائے نیچے بیٹھ کی چیز کو اٹھایا جائے۔جو لوگ ورزش اور کھیل کود کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ فوری طور پر یہ کام کرنے کی بجائے جسم کو ہلکا پھلکا گرم کریں تاکہ پھٹے رواں رہیں اور ان پر اضافی اور یکدم بوجھ نہ پڑے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz