سائنسدانوں نے مرغی کے ذریعے مچھروں کو دور رکھنے کا ایسا مفید اور موثر طریقہ بتادیا کہ جان کر آپ کو حیرت بھی ہوگی اور ہنسی بھی آئے گی

29 July 2016

لندن(نیوزڈیسک) مرغی کو آپ کھانے میں تو ضرور استعمال کرتے ہوں گے لیکن آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ زندہ مرغی کی موجودگی میں مچھر آپ کو کاٹ نہیں سکے گا۔مچھروں سے بچاﺅ کے لئے کیمیکل والی ادویات کے استعمال کو بھول جائیں اور یہ طریقہ آزماکر دیکھیں۔

سائنسدانوں نے ایک تجربے میں لوگوں کوایک ایسے کمرے میں سلایا جہاں زندہ مرغی بھی موجود تھی اور یہ بات سامنے آئی کہ اس طریقے سے ملیریا والے مچھر انسان کو نہیں کاٹتے۔دنیابھر میں ملیریا کی وجہ سے 3.2ارب لوگ خطرے کا شکار ہیں اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے ملیریا کے مچھروں سے بچاجاسکتا ہے۔یہ تحقیق میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مچھر ایسے ماحول سے بھاگتے ہیں جہاں انہیں مرغی کی بو محسوس ہورہی ہو۔سویڈش یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اور یونیورسٹی آف ایتھوپیا ادیس آبابا کی مشترکہ تحقیق میں سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ مچھرگائے،بھینسوں، بکریوں اور پھیڑوں کو نشانہ بناتے ہیں لیکن مرغیوں کے ساتھ وہ ایسا نہیں کرسکتے بلکہ اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مچھروں کو مرغیوں کی بو اچھی نہیں لگتی اور وہ اس سے دور بھاگتے ہیں لہذا مرغیوں کی موجودگی میں مچھر اس کمرے میں داخل نہیں ہوتے۔ 

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz