امریکی کانگریس نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی روک دی

29 April 2016

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی لابنگ کا نتیجہ یا پاکستان کی کمزور سفارت کاری ! امریکی کانگریس نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی خریداری کے لئے مدد دینے سے انکار کردیا ہے جس سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر سے زائد کے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی انتظامیہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دی تھی جس کیلئے اوبامہ انتظامیہ نے 43 کروڑ جبکہ پاکستان نے صرف 27 کروڑ ڈالر ادا کرنے تھے تاہم کانگریس کے انکار کے بعد پاکستان کو طیاروں کیلئے 70 کروڑ ڈالر خود خرچ کرنا پڑیں گے ۔ اوبامہ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ طیاروں کی فروخت کی منظوری دی تھی جس پر بھارت نے امریکہ میں پاکستان کے خلاف لابنگ شروع کردی اور واویلا مچایا کہ یہ طیارے دہشتگردی کی بجائے بھارت کے خلاف استعمال ہوں گے جبکہ کانگریس کے پاکستان مخالف ارکان نے بھی طیاروں کی فراہمی رکوانے کیلئے پورا زور لگایا۔ بھارت اور کانگریس کے پاکستان مخالف ارکان کی بھرپور مہم کے بعد امریکی کانگریس نے پاکستان کو رعائتی قیمت پر دیے جانے والے طیاروں کی فراہمی روک دی اور کہا ہے کہ پاکستان کو طیاروںکی فراہمی پر امریکی پیسہ خرچ نہیں ہوگا بلکہ پاکستان خود 700 ملین ڈالر ادا کرے گا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz