پاﺅں کی جلد اس طرح چھل جائے تو ٹھیک کرنے کا تیز ترین طریقہ جانئے

27 June 2016

لندن(نیوڈیسک)پاﺅں پر چھالا بن جائے یا جلد کسی اور وجہ سے اس طرح چھل جائے تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے،آئیے آپ کو اسے ٹھیک کرنے کا تیز طریقے بتاتے ہیں۔

انہیں ایسے ہی چھوڑ دیں
امریکی ڈاکٹر لیری گولڈ فارب کا کہنا ہے کہ آپ کو چاہئے کہ ان چھالوں کے ساتھ بالکل بھی چھیڑ چھاڑ نہ کریں،انہیں بالکل نہ دبائیں اور نہ ہی ان پر خارش کریں کیونکہ اس طرح ان میں انفیکشن ہونے کا خطرہ ہے۔

صفائی کا خیال رکھیں
انفیکشن سے بچنے کے لئے اس حصے کو صاف رکھیں ،کچھ عرصے بعد یہ خوب بخود ٹھیک ہوجائیں گے۔صفائی کے لئے نیم گرم پانی اور صابین کا استعمال کریں اور دن میں تین سے چار بار اپنی جرابیں ضرور تبدیل کریں۔

ان پر تیل یا کوئی مرہم لگائیں
خشک رہنے کی وجہ سے پاﺅں کی جلد خراب ہوتی ہے اور اگر چھالے بنے ہوں تو خشکی کی وجہ سے یہ تکلیف بڑھ جاتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ تیل یا پٹرولیم جیلی کا استعمال کریں۔اس مقصد کے لئے ناریل کا تیل بھی بہت زیادہ مفید ہے۔نیم گرم پانی سے دھونے کے بعد تیل یا پٹرولیم جیلی لگائیں،یہ عمل دن میں دو سے تین بار دہرانے سے چھلا ہوا حصہ جلد ٹھیک ہوجائے گا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz