یہ ایک قدرتی چیز استعمال کرتے رہیں تو زندگی میں کبھی پیشاب کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے بڑی مشکل حل کردی

27 May 2016

اوسلو(نیوزڈیسک) اگرآپ پیشاب کے مسائل سے ڈرتے ہیں اور اس سے آنے والی زندگی میں بچنا چاہتے ہیں تو ٹماٹر استعمال کرنے کی عادت ڈالیں۔ایک تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ٹماٹر میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ مثانے کی تکالیف کو رفع کرتی ہیں۔

ناروے کی یونیورسٹی آف ٹرومسوکے پروفیس ہیٹن پٹیل کاکہنا ہے کہ ٹماٹرمیں ایک کیمیکل ’لائی سو پین‘پایا جاتا ہے جو کہ اسے سرخ رنگ دیتا ہے اور ساتھ ہی انسانی مثانے کے لئے بہت مفید بھی ہوتاہے۔اس کا کہنا ہے کہ عمر گزرنے کے ساتھ مثانے کا گلینڈ بڑھتا ہے جس کی وجہ سے پیشاب کرنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ بات تحقیق میں ثابت ہوچکی ہے کہ لائی سوپین کی وجہ سے مثانے کے کینسر کے امکانات معدوم ہوجاتے ہیں لیکن اب اس بات کے شواہد بھی ملے ہیں کہ ٹماٹرمیں بھی بہت مفید ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنانے سے آپ کوبہت زیاد فائدہ ہوگا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz