سعودی شہریوں کیلئے برف کا شہر
22 August 2016
سعودی عرب کے شہریوں کو تپتے صحراؤں کی 45 درجہ حرارت کی شدید گرمی سے دوررکھنے کے لیے انوکھی دنیا کی سیر کرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
دارالحکومت ریاض میں 5 ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر ’اسنو سٹی‘ کے نام سے تھیم پارک بنایا گیا ہے۔
اسنوسٹی میں مصنوعی برف باری اور خودکار نظام نصب کیا گیا ہے، جس کے بدولت اس کا اندرونی درجہ حرارت منفی 3 ڈگری رہتا ہے۔
یہ پارک جولائی میں شہریوں کے لیے کھولا گیا، اس کی تیاری میں 10 کروڑ ریال (27کروڑ 94لاکھ پاکستانی روپے) کی لاگت آئی ہے۔
اس پارک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہر عمر کے مرد ، خواتین اور بچے اپنے خاندان کے ساتھ برف باری کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
سعودی عرب جہاں خواتین کے پردے پر زور دیا جاتا ہے، اس پارک میں انہیں بھی برف باری کا لطف لینے کے لیے مردوں کی طرح مخصوص لباس پہننا ہوگا۔





Source. Dawn News
Leave a Reply
Be the First to Comment!