بھارت میں موسم گرما کے آغا میں ہی ہیٹ سٹروک سے 100افراد ہلاک ، چند ریاستوں میں سکول بند ، تعمیراتی کام پر پابندی

22 April 2016

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی مختلف ریاستوں میں موسم گرما کے آغا میں ہی ہیٹ سٹروک سے 100افرادہلاک ہو گئے ۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹر کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ موسم گرما کے ابتداءمیں ہیگرمی کی لہر سے ہلاکتوں کے باعث کئی سکول بند کر دیئے گئے ہیں اور تعمیراتی کاموں میں بھی رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے ۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ مدر ارتھ ڈے منایا جا رہا ، کرہ ارض کے ٹمپریچر میں کمی کا خواب پورا نہ ہو سکا
برطانوی خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ بھارت کے ہمسایہ ملک پاکستان نے گزشتہ سال عشروں بعد گزشتہ برسگرم ترین سال گزرا تھا۔ پاکستانی حکومت نے رواں سال گرمی کی لہر کی وارننگ کی صورت میں پانی اور شیلٹر کی فراہمی کے لئے 500رسپانس سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ بنارکھا ہے تاہم ایک حکومتی اہلکار کا کہنا ہے کہ ابھی تکگرمی کی شدت کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz