آئی فون فون 7 کو کوکا کولا میں ڈال کر اس کی برف جما دی گئی اور جب اسے نکالا گیا تو کس حالت میں تھا؟ایسا تجربہ کر لیا گیا کہ ویڈیو دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

20 September 2016

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں ریلز ہونے والا آئی فون کا نیا ماڈل آئی فون 7اس وقت عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے جبکہ ایپل کاکہناہے کہ اس کی پہلی کھیپ ریلیز سے قبل ہی ایڈوانس بکنگ میں ہی بک گئی ہے اور اس کے واٹر پروف ہونے کے باعث عوام کی جانب سے بہت سراہا جارہاہے دوسری جانب ’ٹیک ولوگر‘ نے آئی فون 7کی انتہائی دلچسپ ویڈیو جاری کر دی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیک ولوگر کی جانب سے آئی فون 7کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ آئی فون 7کو کوکا کولا میں ڈال کر 12گھنٹے تک فریجرز میں رکھ کر جما دیا گیا لیکن جب اسے 12 گھنٹے کےہتھوڑی کی مدد سے جمی ہوئی کوک کو توڑ کر باہر نکالا گیا تو وہ اس وقت بھی بالکل ٹھیک کام کررہاہے اس کوئی فرق نہیں پڑا تاہم اس کی پروسیسنگ کی رفتار اور آواز دھیمی ہو گئی تھی لیکن یہ کام بالکل ٹھیک کررہاتھا اور اس کی سکرین بھی بالکل نئی جیسی ہی تھی ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz