دانتوں کی سفیدی بحال کرنے کا آسان ٹوٹکا

11 June 2016

سفید دانتوں کی چمک سے اپنی مسکراہٹ کو جگمگانا کس کی خواہش نہیں ہوتی اور لاتعداد افراد اس مقصد کے لیے ہزاروں روپے ڈینٹسٹ کو دے کر ان کی صفائی بھی کرواتے ہیں مگر کیا آپ اس فوری کام کرنے والے اس گھریلو نسخے کو آزمانا پسند کریں گے؟

درحقیقت موتیوں جیسے چمکتے دانت تو آج کے دور میں خوبصورتی کے معمولات میں شامل ہوچکے ہیں جیسے بالوں کو رنگوانا وغیرہ۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ اپنی مسکراہٹ کو جگمگانے کے لیے آپ کو بہت زیادہ خرچہ کرنے بلکہ کسی قسم کے خرچے کی ضرورت نہیں۔

جی ہاں محض مالٹے کا چھلکا آپ کے دانتوں کو چمکانے کا سستا ترین اور قدرتی طریقہ ہے۔

مالٹے کے چھلکے کو اپنے دانتوں پر رگڑنے سے انہیں موتیوں کی طرح چمکانا ممکن ہوتا ہے۔

ترش پھل جیسے مالٹے، لیموں وغیرہ کے چھلکوں میں ایک قدرتی تیل کا جزموجود ہوتا ہے جو دانتوں کو چمکانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اور چونکہ مالٹے کا چھلکا پھل کی طرح تیزابی خوبیاں نہیں رکھتا اس لیے دانتوں کی سطح میں فرسودگی بھی پیدا نہیں ہوتی یعنی وہ مضبوط رہتے ہیں۔

تاہم مالٹوں کے چھلکوں سے دانتوں میں پیدا کی جانے والی سفیدی تادیر برقرار نہیں رہتی تاہم اس سے کوئی نقصان بھی نہیں بلکہ یہ داغ دھبوں کی صفائی بھی کرتا ہے۔

تاہم اس نسخے کو آزمانے کے لیے چھلکوں کو اچھی طرح ضرور دھو لیں جبکہ دانتوں پر چھلکے رگڑنے کے بعد دانتوں پر ایک بار برش یا کلیاں بھی ضرور کرلیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz