جسم کے مختلف حصوں پر تل کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ انتہائی دلچسپ معلومات جانئے

2 August 2016

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی ماہرین علام کا مانناہے کہ ہمارے جسم پر موجود تلوں کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے اور یہ انسان کی زندگی پر کسی نہ کسی طرح اثرانداز ہوتے ہیں،آئیے آپ کو ان کے مطلب کے بارے میں بتاتے ہیں۔

سر پر دائیں جانب تل

اگر آپ کے سر پر دائیں جانب تل ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ زندگی میں مالامال ہوں گے اور ساتھ ہی شہرت سمیٹیں گے۔

بھنوﺅں کے نیچے تل
یہاں تل ہونے کا مطلب ہے کہ آپ تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ کافی ذہین ہیں۔

منہ یا ٹھوڑی کے نیچے تل

جن خواتین کے اس جگہ تل ہوتا ہے انہیں خوبصورت سمجھا جاتا ہے ۔ایسے لوگ کافی کامیاب بھی گردانے جاتے ہیں۔

ناک پر تل

ایسے لوگ غصے کے تیز ہونے کے ساتھ دھوکے باز سمجھے جاتے ہیں۔

آنکھ کی سفیدی میں تل
کچھ لوگوں کی آنکھ کے اندر بھی تل ہوتا ہے،اگر یہ تل آںکھ کے سفید حصے میں ہوتواس کا مطلب ہے کہ آپ بآسانی پیسہ کمائیں گے۔

کان کی لوﺅں پر تل
ایسے افراد اپنی فیملی کے ساتھ بہت زیادہ مخلص ہوتے ہیں۔

گال پر تل
اگر تل دائیں گال پر ہوتوایسے لوگ بہت حساس ہوتے ہیں اور بائیں طرف ہونے کا مطلب ہے کہ یہ لوگ اپنی ہی دنیا میں رہتے ہیں۔

گردن پر تل

ایسے لوگوں کی شخصیت اچھی ہوتی ہے اور یہ کافی تخلیقی ہوتے ہیں۔

کندھے پر تل

یہ لوگ بہت عملی ہوتے ہیں اور ذمہ داری سے کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔

سینے پر تل

ایسے لوگ کچھ سست ہوتے ہیں اور پرآسائش زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

انگلیوں پر تل

جسم کے اس حصے پر تل ہونے کا مطلب ہے کہ ان کی زندگی کافی مالی مشکلات کا شکار رہتی ہے۔

ہتھیلی پر تل

اگر تل دائیں ہتھیلی میں ہوتو ایسے لوگ مالی طور پر اچھی زندگی گزارتے ہیں اور اگر یہ بائیں پر ہونے کا مطلب ہے کہ یہ لوگ بہت لاپرواہی سے پیسہ خرچ کرتے ہیں۔

پاﺅں میں تل

ایسے لوگ بہت زیادہ سفر کرتے ہیں اور نئی جگہیں دیکھتے ہیں۔

بازوﺅں پر تل
یہ لوگ اچھے فیصلے لینے کے ساتھ بہت زیادہ دلیر ہوتے ہیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz