اگر کامیاب شادی کی خواہش ہو تو شوہروں کو اپنی بیگم سے یہ بات نہیں کہنی چاہیے، ماہرین نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر شوہر بے حد خوش جبکہ بیگمات افسردہ ہوجائیں گی

22 June 2016

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشگواراور پرمسرت ازدواجی زندگی کے لیے ماہرین نے مردوں کو ایک ایسا کام نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے جسے جان کر مرد بے حد خوش جبکہ خواتین افسردہ ہو جائیں گی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے شوہروں کو اپنی بیویوں سے بکثرت ”سوری“ نہیں کہنا چاہیے اور اپنی بیویوں کی ہر بات کو بلاتصدیق من و عن تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔ شوہروں کو چاہیے کہ وہ اپنی بیویوں کو”پلیز“ اور ”تھینک یو“ جیسے الفاظ ضرور بولیں لیکن ”سوری“ کا لفظ صرف اسی وقت بولیں جب اس کی انتہائی ضرورت ہو۔ بلاوجہ بیوی سے معافیاں مانگنا ازدواجی زندگی کے لیے ٹھیک نہیں۔“

رپورٹ کے مطابق ماہر گیلز برینڈرتھ کامزید کہنا تھا کہ ”مردوں کو اپنی ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کے لیے اپنے آپ کو اور اپنے لباس کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھیں کیونکہ یہ اچھے اسلوب کی علامت ہوتی ہے۔ اپنی بیوی کی سالگرہ، شادی کی سالگرہ و دیگر ایسی ہی تقریبات کی تواریخ یاد رکھیں کیونکہ جن شوہروں کو یہ تقریبات یاد نہیں رہتیں ان کی ازدواجی زندگی بھی اتنی خوشگوار نہیں رہ پاتی۔ خراٹے مت لیں۔ اگر آپ خراٹے لیتے ہو تو اپنا وزن اتنا کم کرو کہ خراٹے ختم ہو جائیں۔ ایسی تمام عادات ترک کر دیجیے جو آپ کی شریک حیات کو ناگوار گزرتی ہیں۔“

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz