اورلینڈو فائرنگ: عمر متین بھی ہم جنس پرست؟

14 June 2016

واشنگٹن: اورلینڈو نائٹ کلب کا حملہ آورہم جنس پرست نکلا۔ عمرمتین کی سابق اہلیہ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ موبائل ایپ سے بھی شواہد مل گئے۔

اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے کلب پر حملے کی تفتیش میں نیا موڑآگیا۔ فائرنگ کرکے 50 افراد کو موت کی نیند سلانے وال عمر متین  بھی ہم جنس پرست نکلا۔ عمر متین کا سالوں سے ہم جنس پرستوں کے کلب میں آنا جانا تھا۔

عمر متین کی سابق اہلیہ اور دوست کے بیان نے تفتیش کا دھارا ہی بدل دیا۔ سابقہ اہلیہ سیٹورا یوسفی کا کہنا ہے کہ عمر متین ہم جنس پرست تھا۔ عمر متین کے ایک کلاس میٹ نے کہا کہ اورلینڈو دہشتگرد باقاعدگی سے ہم جنس پرست کلب جاتا تھا۔

سابق دوست کے مطابق عمرمتین ہم جنس پرستوں کی ایپ استعمال کرتا تھا اور باقاعدگی سے ہم جنس پرستوں کے کلب آتا جاتا تھا۔

پلس کلب جانے والوں نے بھی کہا ہے کہ عمر متین ریگولروزیٹرتھا جو کبھی کبھی کلب کے ایک کونے میں اکیلا بیٹھا نظرآتاتھا۔ وزیٹرز کے مطابق عمرمتین کا تین سال سے پلس کلب میں آنا جانا تھا، وہ شراب کے نشے میں دھت رہا کرتا تھا۔بدتمیز اورجھگڑالو تھا۔

عینی شاہدین نے کہا ہے کہ واقعہ سے پہلے عمر متین نے خوب شراب پی رکھی تھی۔ سماء

Source. Sama TV News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz