کیا آپ ذہین ہیں؟

10 October 2016

کیا دوسرے افراد آپ سے پریشان رہتے ہیں؟ صفائی پسندی آپ کو چھو کر نہیں گزری اور بدزبانی میں بھی سب سے آگے ہیں؟

اگر ہاں تو یہ ممکنہ طور پر آپ کے ذہین ترین ہونے کی علامات ہیں۔

یہ دلچسپ دعویٰ ایک امریکی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

تحقیق کے مطابق ذہین افراد بدزبانی میں دیگر لوگوں سے کافی آگے ہوتے ہیں کیونکہ ایسے لوگوں کی زبان دانی بہت بہتر ہوتی ہے اور وہ لسانی لحاظ سے بہت زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔

امریکا کے مارسٹ کالج کی تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ذہین افراد کی ایک اور نشانی رات گئے تک جاگنا ہوتا ہے۔

درحقیقت الو کی طرح رات رات بھر جاگنے والے افراد آئی کیو ٹیسٹ میں دیگر کے مقابلے میں زیادہ اسکور حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

دوسری جانب مینیسوٹا یونیورسٹی کی ایک الگ تحقیق کے مطابق اپنے ارگرد چیزوں کا انبار جمع رکھنے اور ذہانت کے درمیان تعلق موجود ہے۔

یعنی آپ کا بے ہنگم کمرہ یا دفتری ڈیسک درحقیقت ذہانت کی جانب اشارہ کررہے ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ صفائی اور چیزوں کو درست طریقے سے رکھنے میں وقت صرف نہیں کرتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے ذہن میں اس سے زیادہ ضروری چیزوں کا قبضہ ہے۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz