اب ویڈیوز میں موجود چیزوں کو 'چھونا' ممکن

4 August 2016

ویڈیو کوئی ایسی چیز نہیں جس میں نظر آنے والی چیزوں کو آپ چھو کر دیکھ سکیں یا ہلا جلا سکیں مگر اب ایسا ممکن ہوگا۔

امریکا کے میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کا ایک تحقیقی پراجیکٹ اس کو بدلنا چاہتا ہے اور ایک تکنیک سی ایس ایل آئی ایل کے ساتھ سامنے آیا ہے جس کی مدد سے ویڈیوز میں چیزوں کو ‘چھونا’ اور انہیں یہاں وہاں حرکت دینا آسان ہوگا۔

ایسا کرتے ہوئے محسوس ہی نہیں ہوگا کہ آپ حقیقی دنیا کی چیز کو نہیں چھو رہے۔

اس تکنیک کے ذریعے آپ یوٹیوب ویڈیوز کو اپنی مرضی سے چھو کر ان میں موجود چیزوں کو حرکت دے سکیں گے۔

یہ تکنیک روایتی کیمروں سے بننے والی ویڈیو میں ہر چیز کے ارتعاش کا تجزیہ کرتی ہے جس کے بعد ایک الگورتھم کی مدد سے اس ارتعاش کو اپنے کمپیوٹر ماﺅس سے مرضی کے مطابق استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس طرح کا کام ابھی ویڈیو گیمز یا دیگر ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجیز میں بھی ممکن ہے مگر یہ بہت مہنگا اور وقت طلب ہے۔

مگر ایم آئی ٹی کی یہ تکنیک بہت آسان اور سستی ہے جس کے ذریعے آپ مقبول فلموں کو بھی بدل سکتے ہیں اور انہیں خود زیادہ حقیقی بناسکتے ہیں۔

ابھی ایم آئی ٹی کی تکنیک کو دنیا کے سامنے متعارف نہیں کرایا گیا تاہم جلد ہی اس کا طریقہ کار سب کے سامنے لایا جائے گا۔

پھر آپ کسی کارٹون یا ہارر فلموں کی طرح ویڈیوز کے اندر گھسنے کی صلاحیت بھی حاصل کرلیں گے۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz