وہ پانچ کھانے جن کے استعمال سے آپ کے نئے بال قدرتی طور پر اگیں گے اور چھوٹے بال لمبے ہو جائیں گے

27 September 2016

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ اپنے بالوں کو لمبا اور گھنا کرنا چاہتے ہیں تو کوئی دوائی یا ٹوٹکا آزمانے سے پہلے ذیل میں بتائے گئے کھانے استعمال کریں۔اگر آپ ان غذاﺅں کا ایک ماہ تک باقاعدگی سے استعمال کریں گے تو آپ کے بال لمبے اور گھنے ہوجائیں گے۔

سولمن مچھلی
اس مچھلی میں وٹامن ڈی اور پروٹین پائی جاتی ہے جو کہ بالوں کو بہت تقویت دیتے ہیں۔اس کے استعمال سے آپ کے بال لمبے اور گھنے ہوجائیں گے،اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بدولت بالوں کی نشوونما تیز ہوگی اور ساتھ ہی آپ کی جلد بھی چمکدار ہوجائے گی۔

انڈے
ان میں اومیگا تھری کے ساتھ بائیوٹین ہوتی ہے جس کی وجہ سے بال مضبوط ہونے کے ساتھ لمبے بھی ہوتے ہیں۔جب بھی انڈے کھائیں تو زردی اور سفیدی دونوں کھائیں کیونکہ یہ دونوں چیزیں ہی بالوںکے لئے مفید ہیں۔

سن فلاور کے بیج
ان میں وٹامن ای کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ بالوں اور جلد کے لئے انتہائی مفید ہے۔اس کے کھانے سے سر کو خون کی گردش بڑھے گی اور بالوں کی نشوونما میں مدد ملے گی۔

میٹھے آلو
ان میں بیٹا کیرونین کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ جلد اور بالوں کو بہت فائدہ دیتی ہے۔ میٹھے آلوﺅں کے علاوہ گاجروں میں بھی بیٹاکیرونین پایا جاتا ہے اور ان کا استعمال بھی آپ کو لمبے بال دے گا۔

بادام
ان میں بھی بائیوٹین پائی جاتی ہے جو کہ بالوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ایک کپ بادام میں اتنی بائیوٹین پائی جاتی ہے جو کہ آپ کے بالوں کی نشوونما میں بہت مفید ہوگی۔

 Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz