اصل عمر سے زیادہ جوان نظر آنا بہت آسان

24 June 2016

وقت آپ کی جلد پر بہت زیادہ منفی اثرات مرتب کرتا ہے جبکہ آلودگی اور سورج کی روشنی چہرے کی بیرونی تہہ کو جلد بوڑھا کردینے کا باعث بنتی ہے اور ان قدرتی عناصر سے بچنا مشکل ہوتا ہے۔

عمر بڑھنے سے جلد کی لچک بھی ختم ہونے لگتی ہے اور اگر مناسب نگہداشت نہ کی جائے تو چہرہ خشک اور عمر زیادہ نظر آنے لگتی ہے خاص طور پر مردوں میں یہ مسئلہ بہت عام ہے۔

تو مرد اگر اپنی اصل عمر سے زیادہ جوان نظر آنا چاہتے ہیں تو آنکھوں کے نیچے کے حصے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آنکھوں کے نیچے موجود جلد پتلی اور نازک ہوتی ہے اور جلد ہی سیاہ ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں آپ کا چہرہ کم عمری میں ہی بڑھاپے کا شکار نظر آنے لگتا ہے۔

مگر اس کا علاج موجود ہے اور ڈاکٹر کے مشورہ سے اچھی آئی کریم اور انگلی کی معمولی حرکت کے ذریعے آپ جادو کرسکتے ہیں۔

جیسا کہ اوپر دی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی کریم کو آنکھ پر لگانے کا بہترین طریقہ کیا ہے جو آپ کو کم عمر ظاہر کرنے لگتا ہے۔

بس آپ کو اپنے ہاتھ کی تیسری انگلی کا استعمال کرنا ہے تاکہ اس حصے پر بہت زیادہ دباﺅ نہ پڑسکے جبکہ کریم کو مسلنا نہیں بلکہ تیزی سے دباتے ہوئے آگے نکل جانا ہے۔

اسی طرح چہرے پر کریم کو کیسے لگانا چاہیے ،وہ بھی آپ ویڈیو کے ذریعے جان سکیں گے۔

ویڈیو میں موجود طریقہ کار کے مطابق کریم کا استعمال کرکے آپ چند ہفتوں میں اپنے چہرے کی عمر میں نمایاں فرق محسوس کرسکیں گے۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz