آنکھوں کے لیے تباہ کن عادت

21 June 2016

آنکھیں کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ ان کے بغیر دنیا کو دیکھنا ممکن نہیں مگر کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہماری بینائی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں جن میں سے ایک آنکھوں کو مسلنا بھی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ اگر آنکھوں میں خارش ہورہی ہو تو اسے مسلنا کس حد تک محفوظ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق درحقیقت یہ آنکھوں کے لیے سب سے خطرناک عادت ہے جس کے نقصان کا احساس کسی فرد کو نہیں ہوتا۔

تحقیق کے مطابق آنکھوں کو مسلنے سے قرینے میں دباﺅ بڑھتا ہے جس سے اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اگر یہ دباﺅ زیادہ دورانیے تک برقرار رہے تو یہ نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے اور موتیے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس عادت کے نتیجے میں آنکھوں پر پڑنے والے دباﺅ کے نتیجے میں بینائی کھونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

محققین نے مشورہ دیا ہے کہ آنکھوں میں خارش ہونے کی صورت میں اسے کبھی بھی زور سے نہ مسلیں تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جاسکے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz