سعودی عرب میں تین ہزار پاکستانی عازمین حج بیمار پڑگئے، دو کا انتقال

18 August 2016

جدہ (صباح نیوز) پاکستانی عازمین حج سعودی عرب جاکر بیمار پڑگئے۔ 3 ہزار کو طبی امداد دے کر رخصت کردیا گیا جبکہ دو انتقال کرگئے ہیں۔ 147 عازمین راستہ بھٹک گئے، وزارت مذہبی امور کے سیل نے 140 کو ڈھونڈ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے تین ہزار عازمین بیمار پڑگئے۔ دو عازمین حج کو مزید علاج کے لئے مکہ مکرمہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ نجی ٹور حج آپریٹرز کے ذریعے جانے والے دو عازمین حجاز مقدس میں انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سال سرکاری سکیم کے تحت جانے والے عازمین کو تین وقت کا کھانا بھی دیا جارہا ہے۔ اب تک کھانا تاخیر سے ملنے کی ایک شکات حج مشن کو موصول ہوئی ہے جس کا ازالہ کردیا گیا۔ سامان کی گمشدگی کی 404 شکایات درج کی گئیں جن میں سے 280 شکایات کا ازالہ کردیا گیا جبکہ 124 عازمین کے سامان کی تلاش جاری ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz