رات کو یہ قدرتی چیز سینے پر لگا کر سونے سے آپ صرف ایک رات میں ہی بلغم اور کھانسی سے نجات پاسکتے ہیں

18 June 2016

لندن(نیوزڈیسک)بلغم اور کھانسی سے نجات کے لئے کھانسی کا شربت کافی فائدہ مند ہوتا ہے لیکن اس کا اثر وقتی ہوتا ہے اور اس کے بھی سائیڈ ایفیکٹس سے انکار نہیں کیاجاسکتا،آئیے آپ کو صرف ایک رات میں بلغم اور کھانسی سے نجات حاصل کرنے کا ایک قدرتی طریقہ بتاتے ہیں۔یہ طریقہ شہد اور ادرک کو ملا کر استعمال کرنے کا ہے جس میں آپ کو کھانا کچھ نہیں بلکہ اسے سینے پر لگاکر سوجانا ہے۔
اجزاء
ناریل کا تیل
شہد
گاز(باریک سوتی کپڑا)
کپڑا
بینڈیج یا گرم پٹی
ادرک کا رس
آٹا
نیپکن
بنانے کا طریقہ
شہد اور آٹے کوملاکر ایک پیسٹ بنالیںاور اس میں تھوڑا ساناریل کا تیل اور تازہ ادرک کے رس کے چند قطرے ملائیں۔اب اس پیسٹ کو نیپکن میں رکھیں اور اسے گازمیں لپیٹ دیں۔اب کپڑے میں لپٹے ہوئے اس پیسٹ کو کسی بینڈیج کی مدد سے کمر اور سینے پر لگائیں ۔یہ نسخہ رات کو سونے سے قبل آزمائیں اور اگر بچوں کے لئے ضرورت ہوتو انہیں سونے سے3گھنٹے قبل یہ باندھ دیں،اگلی صبح آپ کو خود واضح تبدیلی محسوس ہوگی۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz