کھانسی کا سب سے موثر علاج دریافت

14 June 2016

طویل عرصے سے کھانسی کے مرض میں مبتلا لوگوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اس کا اب تک کا سب سے موثر علاج دریافت کرلیا گیا ہے۔

جی ہاں برطانیہ میں ایک ایسی گولی تیار کی گئی ہے جو طویل عرصے تک رہنے والی کھانسی کی شدت میں 75 فیصد تک کمی لاتی ہے۔

یہ کھانسی کے لیے 50 سال میں بننے والی پہلی دوا ہے جس کا دن میں 2 دفعہ استعمال کھانسی سے نجات دلا دیتا ہے۔

اس حوالے سے مانچسٹر یونیورسٹی کی جانب سے کلینیکل ٹرائل جاری ہے اور اب تک مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

محققین کو توقع ہے کہ 2 سے 3 برسوں کے اندر اسے عام فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

اس دوا کے ذریعے ایسے ریسیپٹرز کو بلاک کیا جاتا ہے جو کھانسی کو بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔

محققین کے مطابق کچھ افراد میں کھانسی طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے جس کی وجہ ان کے اعصاب کی حساسیت کا بڑھ جانا ہوتا ہے اور ٹرائل میں اس کی روک تھام کے حوالے سے زبردست پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اس تحقیق کے دوران 24 مریضوں کو 2 ہفتوں تک اس دوا کا استعمال کرایا گیا اور ان کی کھانسی میں 50 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس وقت کھانسی کا موجودہ طریقہ علاج کھانسی کے سیرپ اور درد کش گولیوں پر مشتمل ہوتا ہے جن سے کھانسی کی شدت میں صرف 12 فیصد تک ہی کمی آتی ہے۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz