اگر آپ بھی گھر یا دفتر میں مکھیوں سے پریشان رہتے ہیں تو چھٹکارا پانے کاآسان ترین قدرتی طریقہ جانئے

12 July 2016

کراچی(نیوزڈیسک) مکھیوں کی وجہ سے انسان کو بہت زیادہ الجھن ہوتی ہے اور ان سے نجات کے لئے کئی طرح کے سپرے کا استعمال بھی کرتا ہے جو کہ سانس کی بیماریوں کا موجب بنتا ہے۔آئیے آپ کو مکھیوں سے نجات کے لئے آسان قدرتی طریقے بتاتے ہیں۔
پانی کے بیگ سے

سننے میں یہ بہت عجیب طریقہ لگتا ہے لیکن اسے بہت ہی زیادہ مجرب پایا گیا ہے۔مکھیوں کی کئی آنکھیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہم انہیں سلوموشن میں چلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔پانی کے بیگ کی وجہ سے انہیں روشنی کا عکس پڑتا ہے اور انہیں دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ ان کے سامنے ہزاروں ڈسکولائٹس آن ہیں،اس مشکل کی وجہ سے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس جگہ سے نکل جائیں۔آپ یہ پانی کی تھیلیاں کھڑکیوں اور دروازوں کے پاس لٹکاسکتے ہیںاور اس طرح مکھیاں گھر میں داخل نہیں ہوں گی۔
لونگ اور لیموں سے

اس ٹوٹکے کی وجہ سے نہ صرف مکھیوں سے نجات ملے گی بلکہ آپ کا گھر بھی خوشبو سے معطر رہے گا۔مکھیوں کو لیموں اور لونگ کی خوشبو بالکل بھی اچھی نہیں لگتی۔لیموں کو دوحصوں میں تقسیم کریں اور ان میں پانچ سے10لونگ لگادیں۔یہ لیموں جہاں بھی رکھیں وہاں سے مکھیاں بھاگ جائیں گی۔

جار کے ذریعے

ایک خالی جار لیں اور اس میں تھوی سی روئی ڈالیں۔اب اس میں تین بڑے چمچ وینیلا ایکسٹریکٹ ڈالیںاور اس کے بعد تازہ دھنیا اورکی بوٹی ڈالیں اور کسی ململ کے کپڑے سے جار کو ڈھانپ دیں۔ان اشیاءکی خوشبو گھر کو معطر کردے گی لیکن ساتھ ہی مکھیاں بھی گھر میں داخل نہیں ہوں گی۔

مختلف تیلوں کا سپرے

آپ چاہیں تو نیاز بو،لیمن گراس،پیپرمنٹ،نیم،دارچینی اور ٹی ٹری آئل کا استعمال کرتے ہوئے ایک سپرے بناسکتے ہیں۔آپ چاہیں تو کوئی سے بھی تیل کے پانچ قطرے لیں اور انہیں ایک لیٹر پانی کے ساتھ ملا کران میں ڈش واشنگ لیکوئڈ کے پانچ طقرے ملائیں اور اس سپرے کو گھر میں کردیں۔استعمال سے قبل بوتل کواچھی طرح ہلالیں اور ہفتے میں ایک سے دوبار گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں کے پاس یہ سپرے کریں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz