سعودی عرب کی حکومت کا پہلی بار عمرے اور حج کے عازمین کیلئے دو ہزار فی کس رعایت کا اعلان

11 August 2016

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی حکومت نے ایک ایسا اعلان کیا ہے جس نے عمرے اور حج کیلئے جانے والے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔ سعودی حکومت نے پہلی بار حج اور عمرے پر آنے والے والوں کوفی کس 2 ہزار ریال تک کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

عرب خبر رساں ویب سائٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے پہلی بار حج وعمرہ پر آنے والے عازمین کو ٹرانسپورٹ، صحت سمیت دیگر شعبوں میں اضافی اخراجات سے استثنا فراہم کیا گیا ہے ۔العربیہ کے مطابق حال ہی میں سعودی کابینہ نے ویزہ فیسوں کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جس میں پہلی بار حج اور عمرہ پرآنے والوں کو فی کس 2 ہزار ریال کی فیس کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے آئندہ سال 10 لاکھ نئے عازمین حج وعمرہ کے حجاز مقدس آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

حکومتی تخمینے کے مطابق اگرایک سال میں ایک ملین نئے عازمین حج وعمرہ سعودی عرب آتے ہیں تو حکومت کو ان کے حصے میں آنے والی مجموعی رقم 2 ارب ریال ادا کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ عازمین کو یہ رعایت دینے پرسعودی حکومت کو سالانہ 2 ارب ریال کا خسارہ اٹھانا پڑے گا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz