موبائل اسکرین کی پرائیویسی ممکن

11 June 2016

استنبول: عام طور پر بہت سے افراد اس لیے پریشان ہوتے ہیں کیونکہ ارد گرد بیٹھے افراد ان کی موبائل اسکرین کو گھور رہے ہوتے ہیں اور جس کو نجی زندگی میں مداخلت بھی مانا جاتا ہے۔

اب ایسے افراد کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ ترکی کے ایک شخص نے ایسا سسٹم تیار کرلیا ہے جس سے موبائل اسکرین کو کوئی اجنبی نہیں دیکھ سکے گا۔

جلال گوجر موبائل سسٹم 4 ماہ کی کوشش کے بعد تیار کیا —فوٹو بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

42 سالہ جلال گوجر نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس سے موبائل فون کی اسکرین بالکل سفید ہوجاتی ہے اس میں موجود ڈیٹا صرف مخصوص عینک پہننے کے بعد ہی نظر آتا ہے۔

اگر ذاتی معلومات کو دوسرے لوگوں کی نظروں سے بچانا ہو تو تو سافٹ ویئر موبائل میں ڈال کر اس مخصوص عینک کے پہننے کے بعد موبائل بے خوف ہوکر استعمال کیا جا سکتا ہے، دوسرے لوگوں کو صرف سفید اسکرین ہی دکھائی دے گی۔

ترکی کے صوبہ صوبہ دیار باقر کے رہنے والے جلال گوجر ایک روز ٹرام پر سفر کرتے ہوئے اپنا موبائل فون استعمال کررہے تھے، اچانک انہیں معلوم ہوا کہ ارد گرد کھڑے افراد ان کی اسکرین کو گھور رہے ہیں۔

جب جلال نے لوگوں کو اپنی ٹیکنالوجی دکھائی تو وہ حیرت زدہ رہ گئے—فوٹو بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

جلال نے سوچا کہ دیگر لوگوں کو بھی مسئلہ درپیش ہوتا ہوگا، تب انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک ایسا سسٹم تیار کریں گے جس سے موبائل استعمال کرنے والوں کی پرائیویسی کو یقینی بنایا جاسکے۔

چار ماہ کی محنت کے بعد جلال نے اپنے تیار کردہ سسٹم کو جانچنے کیلئے ایک کیفے کا رخ کیا اور وہاں کافی دیر تک موبائل استعمال کرتے رہے، آس پاس بیٹھے لوگ انہیں حیرت سے دیکھ کر سوچ رہے تھے کہ یہ سفید اسکرین پر کیا دیکھ رہا ہے۔

لوگوں کا تجسس بڑھا تو انہوں نے جلال سے پوچھ ہی لیا، جواب میں جلال نے کچھ کہنے کے بجائے اسپیشل چشمہ انہیں پہنا کر اسکرین دکھائی اور پھر لوگوں کو معلوم ہوا کہ یہ شخص بے وقوف نہیں بلکہ ذہین انسان ہے۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz