سعودی عرب میں 29پاکستانی عازمین حج وفات پاگئے

9 September 2016

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب حج کے لیے جانے والے عازمین میں سے اب تک 29 پاکستانی وفات پاگئے ہیں ، حاجیوں کی خدمت کے لیے 1635 معاونین اور 432 میڈیکل سٹاف سعودی عرب پہنچ گیا ہے ، مکہ مکرمہ میں 40 بیڈز اور مدینہ میں 20 بیڈز کے ہسپتال قائم کیے گئے ہیں، وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق یہ تفصیلات مکہ مکرمہ میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیرصدارت حج ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئیں۔

ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی نے بریفنگ دی اور بتایا کہ حجاج کرام کو جدہ یا مکہ ائر پورٹس پر پہنچتے ہی کھانے کے لیے سینڈ وچ ، جوس اور پانی فراہم کیا گیا۔ رواں سال پہلی مرتبہ حجاج کرام کو مزدلفہ میں قیام کے لیے چٹائی ، تکیہ اور کمبل تحفے کے طور پر پاکستان حج مشن نے دیئے ہیں۔

سرکاری اسکیم کے تحت پاکستان حجاج کے لیے 23 مکاتب قائم کیے گئے ہیں ، 421 بسیں مکہ مکرمہ میں چلائی گئیں ، جو حاجیوں کو حرم سے رہائش گاہ تک پہنچاتی ہیں۔ مکہ مکرمہ میں چالیس بیڈز کا اسپتال اور 8 ڈسپنسریاں ، مدینہ میں 20 بیڈز کا اسپتال اور دو ڈسپنسریاں قائم کی گئی ہیں۔ سعودی عرب آنے والے حجاج میں سے 29 افراد کی وفات ہوئی ، جن کی تدفین کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھانا پکانے کے لیے پاکستانی باورچی رکھے گئے ہیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz