لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 84 افراد ڈوب گئے

2 May 2016

روم(ویب ڈیسک) لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 84 افراد ڈوب گئے تاہم 26 کو بچالیا گیا جب کہ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اادارے کے مطابق سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے باعث 110 افراد سمندر میں ڈوب گئے جن میں سے 26 کو بچالیا گیا جب کہ 84 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ عالمی ادارائے برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار تمام افراد مغربی افریقا کے مختلف ممالک کے شہری ہیں جنہیں لیبیا کے ساحل کے قریب سے گزرنے والے اٹلی کے جہاز نے ریسکیو کرتے ہوئے اٹلی کے جزیرے پر منتقل کردیا تاہم دیگر افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اب تک لاکھوں افراد یورپی ممالک کی جانب ہجرت کرچکے ہیں جب کہ اس دوران ہزاروں پناہ گزین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz