وہ 5 بیماریاں جو مائیکرو ویو میں کھانا گرم کرنے سے ہوتی ہیں لیکن زیادہ تر لوگوں کو معلوم نہیں

01 June 2016

نیویارک(نیوزڈیسک) مائیکروویو نے ہماری زندی کو بہت آسان بنادیا ہے۔کھانا گرم کرنا ہوتواس سے آسان ترین طریقہ کوئی اور نہیں لیکن ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس میں سے نکلنے والی شعاعیں انسانی صحت کے لئے بالکل بھی اچھی نہیں ہیں اور بیماریوں کا باعث بنتی ہیں،آئیے آپ کو ان بیماریوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو مائیکروویو میں کھانا گرم کرنے سے ہوسکتی ہیں۔

بے خوابی
ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکروویو کی وجہ سے انسانی دماغ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کی اتبدائی نشانی بے خوابی کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔

تھکاوٹ
کئی کیسز میں یہ کنفرم ہوا ہے کہ مائیکروویو کی وجہ سے جسمانی تھکاوٹ اور موٹاپے میں اضافہ ہوتا ہے۔

غذائیت میں کمی
کھانوں کو گرم کرنے سے ان کی غذائیت کم ہوتی ہے اور اس کا فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہونے لگتا ہے۔

کینسر
کھانا گرم کرتے ہوئے مائیکروویو سے نکلنے والی شعاعیں کھانے میں سرائیت کرجاتی ہیں اور یہ کھانا ہمارے جسم میں پہنچنے کے بعد زہر پھیلاتا ہے جس کی وجہ سے کئی طرح کے کینسر ہوسکتے ہیں۔

انٹی آکسیڈینٹس میں کمی
کھانے میں موجود انٹی آکسیڈینٹس مائیکروویو کی شعاعوں سے کم ہونے لگتے ہیں،کھانے کا فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہونے لگتا ہے اور ہم دل کی بیماریوں اور بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کے مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz