پاکستان سمیت دنیا کے 177ممالک نے ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی معاہدے پر دستخط کردیئے

23 April 2016

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ، چین اور امریکا سمیت دنیا کے ایک سو ستر ممالک نے ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی معاہدے پر دستخط کر دیئے، دنیا بھر سے ایک سو ستر ممالک کے رہنما نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں جمع ہوئے۔ دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس کلائمیٹ معاہدے پر تاریخی دستخطی تقریب اقوام متحدہ میں ہوئی ۔ڈیل کا مقصد عالمی درجہ حرارت کو دو سینٹی گریڈ کم کر لا کر گلوبل وارمنگ کو محدود کرنا ہے۔معاہدے کا اطلاق دو ہزار بیس سے ہو گا۔ معاہدہ نافذ العمل ہو نے کے بعد 55فیصد گرین ہاﺅسز گیسز کے ذمہ دار ممالک معاہدے کی تصدیق کر دینگے۔

اس موقع پر اقوا م متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے ،اب تک ایک دن میں کسی بھی عالمی معاہدے پر اتنے ممالک نے دستخط نہیں کیے ہیں۔تاریخی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں فرانس کے صدر فرانکوس اولاند اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹسن ٹروڈو سمیت کئی سربراہان مملکت نے شرکت کی ۔ تاہم گرین ہاﺅسز اخراج کے سب سے بڑ ے ذمہ دار ممالک امریکہ ، چین اور بھارت کے سربراہان موجود نہیں تھے،انکی جگہ نمائندہ افراد نے شرکت کی جسے اچھا شگون نہیں سمجھا جا رہا ۔ ریاستوں اور حکومتوں کے 60سربراہان دستخط کرنے والے میں شامل تھے ۔
اس معاہدے کا مسودہ گزشتہ سال پیرس میں ہونے والے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کی اکیسویں کانفرنس میں پیش کیا گیا تھا جس کی اس کے رکن تمام ایک سو پچانوے ممالک نے اتفاق رائے سے منظوری دی تھی۔
تقریب میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی نواسی عالمی رہنماو¿ں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔جسے کیری نے کے دوران ڈائس پر بٹھا دیا اور پیار کیا۔اور انکو پکڑے ہوئے ہی معاہدے پر دستخط کیئے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz