چین میں سیلاب سے 300 سے زائد افراد ہلاک و لاپتہ

26 July 2016

بیجنگ: چین میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے آنے والے سیلاب میں کم از کم 300 افراد ہلاک یا لاپتہ جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

وزارت عوامی امور(منسٹری آف سول افیئرز) کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں ہبئی اور حنان میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ سوال لاکھ افراد کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔

ہبئی میں سیلاب کے دوران غفلت برتنے پر پانچ آفیشلز کو پیر کو معطل کردیا گیا ہے

آفیشل نے بتایا کہ سیلاب سے 164 سے زائد افراد ہلاک اور 150 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مقامی افراد نے حکام پر سیلاب کے حوالے سے اطلاع دینے میں ناکامی اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے اثرات کو چھپانے کا الزام عائد کیا۔ شمالی چین میں مون سون بارشوں کے سبب سیلاب نئی بات نہیں جبکہ مون سون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ہوتی ہیں۔ رواں ماہ کے اوال میں وسطی اور جنوبی چین میں ہونے والی شدید بارشوں کے شہر سیلاب کی زد میں آگئے تھے جس کے سبب 200 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz