واٹس ایپ سے ویڈیو کالز کریں

17 May 2016

خبروں میں تقریباً ایک ماہ تک رہنے کے بعد بالآخر واٹس ایپ میں ویڈیو کالنگ کے فیچر کا اضافہ کردیا گیا۔

اب آپ واٹس ایپ کے اس بیٹا ورژن کے ذریعے آپ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو ویڈیو کالز کرسکتے ہیں تاہم یہ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے تاہم ہم یہاں آپ کو بتائیں گے کہ اس فیچر کا کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

آپ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جس میں ویڈیو کالنگ کا فیچر شامل ہے تاہم ابھی یہ آزمائشی مراحل میں ہے اور اس بات کہ بھی امکانات ہیں کہ اس ایپ کے ذریعے آپ ویڈیو کالز نہ کرپائیں۔

خیال رہے کہ فیس بک، اسنیپ چیٹ، وائیبر و دیگر ایپلیکیشنز کے بعد توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ واٹس ایپ بھی اپنا ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کروائے گا جبکہ اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

اب سوال صرف یہ ہے کہ آیا باضابطہ اعلان کے بعد واٹس ایپ میں گروپ کالنگ کا فیچر بھی شامل کرے گا جبکہ اس کا معیار اس کے حریفوں کے مقابلے میں کیسا ہوگا۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz