پٹھان کوٹ کے قریب جالندھر ٹرین میں مشکو ک بیگ کی اطلاع، ٹرین روک کر سرچ آپریشن جاری

15 April 2016

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر جالندھر ٹرین کو روک لیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ کے قریب جالندھر ٹرین میں مشکوک بیگ کی اطلاع ملی جس کے بعد ٹرین کو روک کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ اطلاع ملنے کے بعد ریلویز پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ اکا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اورمشکوک بیگ کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ مسافروں کے سامان کو بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو کلیئر قرار دیئے جانے کے بعد روانہ کیا جائے گا ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz