فیس بک کا آف لائن ویڈیوز کا فیچر متعارف

7 July 2016

فیس بک کو دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور اب اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں ویڈیوز کو بغیر انٹرنیٹ کے بھی دیکھا جاسکے گا۔

جی ہاں فیس بک نے ایسے علاقے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی رسائی مشکل یا کافی مہنگی ہے، کے لیے ایک نیا ویڈیو ڈاﺅن لوڈ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے فیس بک ویڈیوز کو وائی فائی سے منسلک کرکے ڈاﺅن لوڈ کرلے گا جنھیں بعد میں فیس بک ایپ میں دیکھا جاسکے گا۔

فیس بک کے خیال میں یہ آف لائن فیچر ایسے شہروں میں صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا جہاں انٹرنیٹ کی رسائی بہت کم ہے۔

یہ ڈاﺅن لوڈ ویڈیوز صرف موبائل فیس بک ایپ پر ہی دیکھی جاسکیں گی اور انہیں پوسٹ کرنے والے چاہے تو انہیں آف لائن ڈاﺅن لوڈ سے ڈس ایبل کرسکیں گے۔

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ایسی ویڈیوز پر اشتہارات نہیں ہوں گے اور نہ ہی اشتہاری کمپنیاں ایسے صارفین تک رسائی حاصل کرسکیں گی۔

فی الحال فیس بک کے اس فیچر کی آزمائش انڈیا کے کچھ حصوں میں کی جارہی ہے جس کے بعد امکان ہے کہ دیگر ممالک میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا۔

فیس بک وائرلیس پروگرام

دوسری جانب فیس بک نے دنیا بھر کے دشوار گزار خطوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اوپن سیلولر وائرلیس پلیٹ فارم کو بھی متعارف کرا دیا ہے۔

اوپن سیلولر نامی یہ ڈیوائس ایک جوتے کے ڈبے جتنے حجم کی ہوگی اور یہ 10 کلو میٹر کے رقبے میں 1500 افراد کو 2 جی سے ایل ٹی ای انٹرنیٹ اور دیگر سروسز فراہم کرسکے گی۔

فیس بک کی یہ ڈیوائس رواں سال کسی وقت صارفین کے لےی دستیاب ہوگی اور اس وقت اس کی آزمائش سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ہیڈ کوارٹرز میں کی جارہی ہے۔

یہ اوپن سورس پروگرام ہے جس کے تحت محققین، ٹیلی کام آپریٹرز سمیت ہر ایک کو اپنے ڈیزائن تیار کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

اس پروگرام کا مقصد دنیا کے ہر کونے میں فیس بک سمیت انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانا ہے۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz