بنگلہ دیش میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران دھماکہ ، پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد شہید

7 July 2016

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت پانچ نمازی شہید ہوگئے ہیں ، یہ دھماکہ کشور گنج کے علاقے میں ہوا جبکہ پانچ افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دارلحکومت ڈھاکہ سے 100کلومیٹر دورکشورگنجی نماز کی ادائیگی کے دوران عیداجتماع میں داخلے کیلئے بنائے گئے مرکزی گیٹ کے قریب اس وقت دھماکہ ہوا ہے جب نماز اداکی جارہی تھی تاہم ابتدائی طورپر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق دھماکہ سکول میں نمازعید کے گراﺅنڈ کے باہر ہوا جہاں کم ازکم 300000افراد موجود ہوتے ہیں جبکہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سننے کو ملیں ۔

یادرہے کہ گزشتہ ہفتے اسی علاقے میں سات شدت پسندوں نے ایک کیفے پر حملہ کردیاتھاجس میں 22افراد موت کے گھاٹ اتاردیئے گئے تھے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz