برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار لندن کا مسلمان میئر منتخب،صادق خان نے میدان مار لیا

7 May 2016

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد صادق خان نے لندن کا میئر منتخب ہو کر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیاہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق صادق خان نے 44فیصد ووٹ حاصل کے کیے جبکہ گولڈ سمتھ فیملی کے زیک گولڈ سمتھ نے 35فیصد ووٹ حاصل کیے ۔برطانیہ میں ہونے والے کونسلز کے انتخابات میں پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر بن گئے  ہیں،تاریخ میں پہلی مرتبہ لندن کی حکمرانی کا تاج کسی پاکستانی خاندان کے سر پر سجاہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سمیت برطانیہ بھر میں 124 کونسلز کی 2743 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی جس میں لیبر پارٹی، کنزرویٹو پارٹی، پی سی، ایل ڈی اور یو کیپ نے حصہ لیا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz