بغیر پیراشوٹ کے 25 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ

1 August 2016

امریکہ کے لیوک ایکنز پہلے ایسے انسان ہیں جنھوں نے کامیابی کے ساتھ 25 ہزار فٹ کی بلندی سے بغیر پیراشوٹ کے چھلانگ لگائی اور بحفاظت جال میں گرے۔

مسٹر ایکنز نے مختلف بلندیوں سے تقریباً 18 ہزار بار چھلانگ لگا رکھی ہے۔

انھوں نے یہ چھلانگ جنوبی کیلیفورنیا کے سیمی ویلی میں لگائی اور جال کے مرکز میں گرے۔

دو منٹ پر مشتمل ان کی مہم کو فوکس ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔

گرنے کے دوران 42 سالہ ایکنز نے 120 میل یعنی تقریباً 193 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار حاصل کی۔

نھوں نے اعتراف کیا کہ چھلانگ لگانے سے قبل وہ نروس تھے۔ انھوں نے کہا ’یہ بس ہو گیا۔ میرے منہ سے تو الفاظ نکل ہی نہیں رہے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ایک وقت وہ اس چھلانگ کو منسوخ کرنے کا ارادہ کر رہے تھے کیونکہ انھیں حفاظتی اقدام کے طور پر پیراشوٹ پہننے کا حکم دیا گیا تھا اور اس کے اضافی وزن کی وجہ سے ان کا گرنا اور بھی مشکل ہو جاتا۔

تاہم منتظمین نے چھلانگ سے ذرا قبل یہ شرط ہٹا لی۔

ان کے ترجمان جسٹن ایکلن نے کہا ’ایکنز کی چھلانگ ان کے 26 سالہ کریئر کی انتہا ہے جس میں انھوں نے بغیر پیراشوٹ اور ونگ سوٹ کے سب سے زیادہ بلندی سے اپنا ذاتی اور عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔‘

ایکنز جو کہ امریکہ میں پیراشوٹ ایسوسی ایشن میں مشیر ہیں انھوں نے بتایا کہ ان کے دوست کو دو سال قبل یہ خیال آیا تھا۔

Source. BBC Urdu

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz